دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت:نائب صدرجمہوریہ

حیدرآباد،جنوری۔نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام 15ویں گلوبل ہیلتھ کیئر سمٹ میں ورچول طریقہ کار کے مطابق حصہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ دیہاتوں میں بہتر خدمات فراہم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن مشاورت اور آن لائن ادویات کی فراہمی کی خدمات زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گی۔وینکیا نائیڈونے کہا کہ تلنگانہ صحت کے شعبہ میں ترقی کر رہا ہے۔ریاست کے اسٹیٹ ہیلتھ کیئر انڈیکس میں تیسرے نمبر پر آنے پر انہوں نے حکومت کو مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دواسازی کی صنعت میں حیرت انگیز نتائج حاصل کر رہا ہے۔

Related Articles