ساؤتھ انڈین ہیرو رام چرن نے بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا، 2 فلموں کا کتنے سو کروڑ معاوضہ لے لیا؟

ممبئی ،دسمبر۔ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اداکار رام چرن نے معاوضہ لینے میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے اپنی دو نئی فلموں کیلئے فی کس 100 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق رام چرن کی بڑی فلم "آر، آر ، آر” 7 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ یہ فلم باہو بلی کے ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی نے بنائی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ پہلے ہی دن کمائی کے ریکارڈ قائم کردے گی۔اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی رام چرن نے دو نئی فلمیں سائن کرلی ہیں جن کیلئے انہوں نے فی کس 100 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ ان کی ایک فلم ہدایت کار شنکر کے ساتھ ہوگی جس کا نام "آر سی 15” ہے جب کہ وہ دوسری فلم ڈائریکٹر گوتم ٹینانوری کے ساتھ بنائیں گے، دوسری فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ "آر ، آر، آر” میں رام چرن کے ساتھ جونیئر این ٹی آر بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم 450 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار ہوئی ہے اور انڈیا کی اب تک کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

 

Related Articles