ممبئی حملے کیس میں بری ہونیوالے عبدالوحید شیخ پر مبنی فلم ’ہیمولیمف‘ ریلیز

ممبئی ،مئی۔ممبئی لوکل ٹرینوں میں 7 نومبر 2006 کو ہونے والیبم دھماکے کیس میں باعزت بری ہونے والیعبدالوحید شیخ پر مبنی فلم ’ہیمولیمف‘گزشتہ روز ریلیز ہوگئی۔ اس فلم میں ایک معمولی اسکول ٹیچر عبدالوحید کی زندگی کے سب سے مشکل ترین 9 سال کو فلمی شائقین کے سامنے پیش کرنیکی کوشش کی گئی ہے۔ سدرشن گامرے کے ہدایتکاری میں بنی یہ فلم شیخ کی حقیقی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے، جنہیں ممبئی ٹرین بم دھماکے معاملے میں ملزم قرار دیاگیا تھا، جنہیں بعد میں کورٹ نے باعزت بری کردیا تھا۔ یہ فلم انصاف کے لیے جنگ لڑ نے والے لوگوں کی ہے اور یہ ان لوگوں کی کہانیوں کی بھی عکاسی کرتی ہے جن کی زندگیاں دھماکوں سے متاثر ہوئی ہیں۔اس فلم میں عبدالحمید کا کردار ریاض انور نے ادا کیا ہے۔ فلم کو بھارت کے 300 سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اس فلم کو بننے میں تقریبا دو سال کا عرصہ لگا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کو ریلیز کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن بالآخر فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ہیمولیمف کو ٹکٹباری اور اے بی فلمز انٹرٹینمنٹ نے ایڈیمین فلمز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کو این ڈی 9 اسٹوڈیوز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس فلم کی تحریر اور ہدایتکار سدرشن گامرے نے کی ہے۔ریاض انور کے علاوہ عبدالوحید کی اہلیہ ساجدہ شیخ کا کردار روچیرا جادھو ادا کر رہی ہیں۔فلمی ناقدین کی جانب سے فلم کو مثبت ردعمل حاصل ہوئے ہیں۔

Related Articles