سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرہربھجن سنگھ نے بابراعظم کو مستقبل کا لیجنڈقراردیدیا
ممبئی،اپریل۔ سابق بھارتی اسپینر ہر بھجن سنگھ بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے دیوانے ہو گئے ،انہوں نے بابرکو مستقبل کا لیجنڈقراردیدیا۔ہربھجن سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہیکہ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیک بہترین ہے وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابراعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے لیکن مستقبل میں وہ کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گیکیوں کہ وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔