سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کے ایک عرصہ بعد دپیکا پڈوکون کھل کر بول پڑیں
ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے اپنے اور سابق بوائے فرینڈ کے بریک اپ کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ساتھی اداکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد اپنی راہیں ان سے ہمیشہ کے لیے جدا کر لی تھیں۔ ان دنوں اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے بتا یا کہ کیسے انھوں نے دھوکہ دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ’’میرے لیے جسمانی تعلق صرف جسم کا ہی نہیں بلکہ احساسات کا تعلق بھی ہے،میں نے اپنے رشتے میں کبھی بھی دھوکہ دینے کا سوچا بھی نہیں اور نہ ہی کیا،میں اب سوچتی ہوں کہ میں کسی رشتے میں تھی ہی کیوں؟ اس سے اچھا تھا کہ میں اکیلی رہتی اور اپنی زندگی میں مزے کرتی لیکن ہر کوئی شاید میری طرح نہیں سوچتا،شاید اسی لیے ماضی میں مجھے زیادہ دکھ ہوا۔جب پہلی بار اس نے مجھے دھوکہ دیا تو میں نے سوچا کہ شاید ہمارے رشتے میں یا مجھ میں کوئی کمی ہے ،لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو سمجھ جآ کہ مسئلہ آپ میں نہیں اس میں ہے‘‘۔دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ کیسے انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہاں میں بے وقوف تھی جو اس کے کہنے اور درخواست کرنے پہ اسے دوسرا موقع دیا ، میں سچ میں اس پر دل سے یقین کرنا چاہتی تھی لیکن تب ہی میں نے اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ لیا،مجھے اس صدمے سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگا لیکن میں نے یہ کر لیا‘‘۔یاد رہے کہ 2015ء میں فلم تماشہ کی پروموشن کے دوران اداکار رنبیر کپور نے ایک بھارتی میگزین کو ای میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون ایک فلرٹ ہے۔