سابق آسٹریلیائی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

سڈنی،دسمبر۔ سابق آسٹریلیائی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس نے مائیکل سلیٹر کو سڈنی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد میں گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے اس سے قبل اکتوبر میں سابق کرکٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جس کے بعد وہ ٹی وی کے کمنٹری پینل سے باہر ہوگئے ہیں۔ تب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مائیکل سلیٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کی تھی جس کے باعث انہیں پینل سے باہر کردیا گیاتھا۔

Related Articles