زخمی وارنر دہلی ٹیسٹ سے باہر، رینشا ٹیم میں شامل

نئی دہلی، فروری۔آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔سی اے نے بتایا کہ میچ کے پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے وارنر کے ہیلمٹ پر محمد سراج کی گیند لگی تھی جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز میٹ رینشا کو وارنر کے متبادل کے طور پر الیون میں شامل کیا گیا ہے۔وارنر نے جمعے کے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محض15 رن بنائے، حالانکہ وہ اپنی 44 گیندوں کی اننگز میں وہ کئی بار زخمہی ہوئے۔ ہفتے کے روز آگے کی جانچوں سے معلوم ہوا کہ وارنر مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے تھے۔ وہ سیریز کے دیگر دو میچ کھیلیں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔وارنر کا میچ سے باہر ہونا آسٹریلیا کے لیے بڑا دھچکا ہے، حالانکہ اس دورے میں ان کی فارم کنگاروؤں کے لیے بھی تشویش کا باعث رہی ہے۔ وہ اس سیریز میں تین اننگز میں صرف 26 رن کا اضافہ کر سکے ہیں، حالانکہ ان کے ساتھی عثمان خواجہ کا خیال ہے کہ وارنر اس سیریز میں واپسی کر سکتے ہیں۔خواجہ نے جمعہ کو کھیل کے بعد کہا “اننگز کا آغاز کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ وہ طویل عرصے سے ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں تین اننگز کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ اس ٹیسٹ سیریز میں ابھی بہت کچھ باقی ہے۔

Related Articles