ریلوے کے وزیر نے کاشی تمل سنگمم تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا

نئی دہلی، دسمبر۔ریلوے ،مواصلات،الیکٹرانکس واطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کاشی تمل سنگمم تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے ان مندوبین سے بات چیت کی جنہیں کاشی تمل سنگمم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔جناب اشونی ویشنو نے آٹھویں بیچ کے مندوبین سے بات چیت کی۔ مندوبین نے اس ٹور میں اپنے تجربات کیباریمیں بتایا اور یہ بتایا کہ ان کا کس طرح خیال رکھا گیا۔ انہوں نے ریلوے کی وزارت اور آئی آر سی ٹی سی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے سے روایات، علم اور ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے گا، جبکہ مشترکہ ورثے کی تفہیم پیدا ہوگی اور ان دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔جناب ویشنو نے اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس جلد شروع ہو جائے گی۔ریلوے کے مرکزی وزیر نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مستقبل میں ٹریفک کے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیشن کی دوبارہ ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسٹیشن کو عالمی معیار کے ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کرنا وزیر اعظم کے ریلوے اسٹیشن کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل جیسا بنانے کے وڑن کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسٹیشن کو دنیا کا ایک بہترین اسٹیشن بنانے کے لیے تقریباً 7000 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔جناب ویشنو نے کہا کہ ری ڈیولپمنٹ آئندہ 50 سال کی منصوبہ بندی سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی شہر کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھاری آمدورفت کو کم کرنے کے لیے خطے کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی مربوط ترقی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی سلیپر وندے بھارت مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا جائے گا۔کاشی تمل سنگمم ایک ماہ چلنیوالا پروگرام ہے جس کا اہتمام وزارت تعلیم نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین کو کاشی میں اس فیسٹول کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ ریلوے کی وزارت اور آئی آر سی ٹی سی نے مدعو مندوبین کو کاشی، پریاگ راج اور ایودھیا لے جانے اور ان کی مہمان نوازی کے فرائض انجام دیئے۔

 

Related Articles