کلکتہ ہائی کورٹ نے درگا پوجا گائیڈ لائن میں ترمیم کی

کلکتہ اکتوبر۔کلکتہ ہائی کورٹ نے درگا پوجا سے متعلق اپنے ہدایات پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئے گائیڈ لائن جاری کئے ہیں۔ہائی کورٹ نے اپنے نئے رہنما خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ درگا پوجا کے پنڈال میں جانے والوں کےلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری ہے۔پنڈال میں اسی وقت داخل ہونے کی اجازت ہوگی جب ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہو۔ اس کے علاوہ بڑے پنڈال میں دن کے کسی بھی وقت زیادہ سے زیادہ 45 لوگ اور چھوٹے پنڈال میں زیادہ سے زیادہ 15 لوگ جمع ہوسکتے ہیں۔ جسٹس اندراپرسن مکھرجی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پہلے کے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی شدہ درگا پوجا گائیڈ لائن میں تمام رسومات میں مشروط چھوٹ دیدی ہے۔ پچھلی ہدایات میں یہ ترمیم کی گئی ہے کہ انجلی صرف اس صورت میں دی جا سکتی ہے جب کورونا کی دونوں خوراکیں لی ہوں اور چہرے پر ماسک ہو ۔اسی طرح بڑے پوجا پنڈال میں بیک وقت 45افراد اور چھوٹے پنڈال میں 15کی شرکت لازمی ہوگی۔ہائی کورٹ نے یکم اکتوبر کو کہا تھا کہ 2020 میں نافذ کی گئی پابندی برقرار رہے گی۔گزشتہ سال ہائی کورٹ نےکورونا کے پیش نظر پابندی عاید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنڈال میں داخل ہونے والوں کے نام کو پہلے ہی چسپاں کرنا ہوگا۔ریاستی وکیل ایس این مکھرجی نے قواعد میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ویکسین لے لی ہیں۔ ایس این مکھرجی نے درخواست کی کہ اس لئے ہائی کورٹ اپنے پہلی والی ہدایات میں ترمیم کرے۔جسٹس اندراپرسنا مکھرجی نے کہا ، "میں نے دیکھا ہے کہ انگلینڈ میں ٹسٹ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ پورے ملک میں حالات بہت بدل چکے ہیں۔ اس لیے اس فیصلے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles