روہت چوٹ کے بعد انگوٹھے کے اسکین کے لیے گئے

ڈھاکہ، دسمبر ۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران زخمی ہونے کے بعد ان کے انگوٹھے کے علاج کے لیے اسکین کرایا گیا، حالانکہ ان کی چوٹ کی سنگینی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔روہت کو یہ چوٹ محمد سراج کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ہوئی، جب وہ سلپ میں کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد روہت میدان سے باہر چلے گئے اور رجت پاٹیدار نے میدان میں اپنی جگہ لی۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ روہت اسکین کے لیے گئے ہیں۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا، “ہندوستانی کپتان روہت شرما دوسرے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کے انگوٹھے کا معائنہ کیا۔ وہ اسکین کے لیے گئے ہیں۔ روہت کی غیر موجودگی میں نائب کپتان لوکیش راہول ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے میرپور ون ڈے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Related Articles