روس میں نیٹ فلکس کی سروس مکمل طور پر معطل
ماسکو،جون۔روس یوکرین تنازع کے بعد روسی صارفین نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس تک اپنی رسائی کھو دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، نیٹ فلکس کی سروس جمعہ سے روس میں دستیاب نہیں ہیاور نیٹ فلکس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے کہ روسی صارفین کو نیٹ فلکس پر مزید رسائی حاصل نہیں ہے۔نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نیٹ فلکس کا روسی مارکیٹ سے باقاعدہ طور پر انخلا ہوگیا ہے، جس کے بارے میں رواں سال مارچ میں آگاہ کیا گیا تھا۔‘ترجمان کا نے کہا کہ ’کمپنی نیروس میں اپنی سروس منقطع کرنے سے پہلے موجودہ بلنگ سائیکل کے اختتام تک انتظار کیا تھا۔‘2021 کے آخر تک نیٹ فلکس 221.8 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔تاہم، اب نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی تک 221.6 ملین سبسکرائبرز تھے، جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں قدرے کم ہیں۔کمپنی نے سبسکرائبرز کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سروس کی معطلی کو قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ معروف امریکی اسٹریمنگ نیٹ فلکس نے مارچ کیآغاز میں اعلان کیا تھا کہ روس کی جانب سے مغرب کے حامی اپنے پڑوسی ملک یوکرین میں مداخلت کیے جانے کے بعد کمپنی نے روس میں اپنی سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔