روب کی انگلینڈ مینزکرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹرمقرر

لندن، اپریل ۔براڈکاسٹنگ کے شعبے میں اپنے ایک کامیاب کیریئر کے بعد کینٹ اور انگلینڈ کے سابق بلے باز روب کی کو انگلینڈ کی مرد کرکٹ ٹیم کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ فوری اثر سے عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے لیے انہیں اسکائی اسپورٹس کے ساتھ اپنے کام سے مستعفی ہونا پڑے گا۔اب روب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی اور کارکردگی کے تئیں جوابدہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ موجودہ عبوری مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس کے ذریعے شروع کی گئی اعلیٰ کارکردگی کے جائزے کو یقینی بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔اگرچہ روب ماضی میں کسی انتظامی عہدے پر نہ رہے ہوں، اس کے باوجود وہ اس عہدے کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس ریس میں مارکس نارتھ کے باہر ہونے سے روب کی راہ ہموار ہوگئی۔روب نے ایک ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا ہے جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ جو روٹ نے حال ہی میں انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ روب کے سامنے سب سے بڑا چیلنج انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری ہے۔اپنی تقرری کے بارے میں روب نے کہا: "اس کردارکا ملنا یقینی طورپر میرے لیے فخر کی بات ہے۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورے کو سنہرا دور بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔ اسکائے کے ساتھ گزارے لمحات کا میں نے بہت لطف اٹھایا۔ کبھی سوچانہیں تھا کہ اس بے مثال موقع کے لیے مجھے اسکائی کو چھوڑنا پڑے گا۔ میں ذاتی طور پر برائن ہینڈرسن اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Related Articles