راشد خان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

آئی پی ایل میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے دوسرے اسپنر بن گئے۔

نئی دہلی، اپریل۔گجرات ٹائٹنز کے اسٹار اسپنر راشد خان نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں پہلی وکٹ لے کر ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے اسپنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز وینکٹیش ایر کی وکٹ لے کر اس فہرست میں اپنا نام شامل کیا۔ آئی پی ایل میں سب سے کم میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ لاستھ ملنگا کے نام ہے جنہوں نے صرف 70 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھونیشور کمار ہیں جنہوں نے 82 میچ کھیلے۔ امیت مشرا، اشیش نہرا اور اب راشد خان مشترکہ طور پر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ تینوں نے 83 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راشد خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 83 میچوں میں مجموعی طور پر 101 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles