راج ناتھ کورونا سے متاثر

نئی دہلی، اپریل۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر دفاع کو جمعرات کو یہاں فضائیہ کے کمانڈروں کی ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی لیکن ان کی ووڈ ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ وزیر دفاع کے جسم میں اس وقت کووڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کو آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

 

Related Articles