راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر تقسیم ہند کے یادگاری دن پر نمائش

نئی دہلی، اگست۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر ’’وبھاوجن وبھیشیکا میموریل ڈے‘‘ پر ایک نمائش کا آغاز کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کمار نے آج ڈائریکٹرز اور بزرگ شہریوں کی موجودگی میں نمائش کا افتتاح کیا۔ مرکزی حکومت کی وزارت ثقافت کی رہنما ہدایات کے مطابق آزادی کے 75ویں امرت مہوتسو کے موقع پر، اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ وبھاجن وبھیشیکا میموریل ڈے کا تصور ان لاکھوں لوگوں کی تکلیف اور درد کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا ہے جنہوں نے تقسیم ہند کے درد کو برداشت کیا ہے۔ یہ یہ دن ملک کو پچھلی صدی میں بڑی تعداد میں انسانی آبادی کے بے گھر ہونے کی یاد دلاتا ہے، جس کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑی تھیں۔ یہ نمائش 10 سے 14 اگست 2022 تک ناظرین کے لیے کھلی رہے گی۔ اسی طرح کی ایک نمائش کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر بھی لگائی گئی ہے۔

Related Articles