اسپیشل سیل نے کوکی نیشنل فرنٹ کے ایک انتہا پسند کو گرفتار کیا

نئی دہلی، ستمبر۔ دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے ممنوعہ جنگجوتنظیم کوکی نیشنل فرنٹ کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔اسپیشل سیل کے ایک افسر نے پیر کے روز بتایا کہ کوکی نیشنل فرنٹ کے گرفتار جنگجو کی شناخت منگھولم کیپگن عرف ڈیوڈ کیپگین کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ منی پور کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولس سے اسلحہ چھیننا، زر تاوان کی وصولی، فائرنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی سمیت مختلف فوجداری مقدمات میں مطلوب تھا۔NAIDU-GUJ CM-MEETنائب صدر جمہوریہ سے بھوپندر پٹیل کی ملاقاتنئی دہلی، ستمبر۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے پیر کے روز نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ایک پیغام میں یہ اطلاع دیتے ہوئے نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ مسٹر بھوپندر پٹیل نے نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر مسٹرنائیڈو سے ملاقات کی۔سکریٹریٹ کے ذرائع نے ملاقات کو شکرانہ ملاقات قرار دیا ہے۔ مسٹر بھوپندر پٹیل کے گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔UDI20SEA CUCUMBER SEIZEDتملناڈو میں آٹھ کروڑ قیمت کی ’سی ککمبر‘ ضبطنئی دہلی،ستمبر۔ انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) نے تملناڈو میں رامیشور کے نزدیک دو ہزار کلوگرام ممنوعہ سمندری مچھلی ’سی ککمبر‘ ضبط کی ہے جسے بین الاقوامی بازار میں اسمگلنگ کے لئے پکڑا گیا تھا۔ اس کی بازار میں قیمت تقریباً آٹھ کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور چیف پبلک ریلیشن افسر انکیت سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ دستہ کے حکام کو اتوار کی صبح سویرے سی ککمبر کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر دستہ کے حکام نے خلیج منار اور آبنائے پاک کے وسطی علاقہ میں اپنی ٹیمیں تعینات کردیں۔ تقریباً ساڑھے دس بجے منڈپم سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں بیدلئی کے نزدیک ایک کشتی میں دو سو بوروں میں بھڑی تقریباً دو ہزار کلوگرام سسی ککمبر برآمد ہوئی۔ کشتی میں کوئی بھی نہیں تھا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ساحل محافظ دستہ کشتی اور مال کو لیکر منڈپم آیا اور اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ممنوعہ سمندری مچھلی کی قیمت، جسے جنسی طاقت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، بین الاقوامی مارکٹ میں تقریباً 8کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔یہ خاص طورپر خلیج منار اور آبنائے پاک میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مال کو دیر رات بین الاقوامی سمندری علاقہ میں لے جانے اور اسمگلروں کو سونپنے کی تیاری تھی۔ چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کی بہت مانگ ہے۔

Related Articles