دھار قتل کیس میں پولیس نے فوری کارروائی کی : نروتم مشرا

بھوپال، اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج دعویٰ کیا کہ دھار ضلع ہیڈکوارٹر میں دن دیہاڑے ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک مختصر مڈبھیڑ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مسٹر مشرا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی دیر رات ایک مختصر م تصادم کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ کی غیر قانونی طور پر بنائی گئی ملزم کے گھر کو بھی مسمار کر دیا گیا قبائلی اکثریتی دھار ضلع ہیڈکوارٹر میں پوجا نامی لڑکی کے قتل کے ملزم دیپک راٹھور کو بدھ کی دیر رات گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے جب اس کا پیچھا کیا تو اس نے پولیس پر پستول سے فائرنگ کردی۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے اسے اپنے طریقے سے قابو کر لیا۔ اس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، کچھ کارتوس اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کر لیے گئے دھار پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو دن کے وقت ملزم دیپک راٹھور نے پوجا نامی 22 سالہ لڑکی کو سڑک پر گھیر لیا اور اس پر گولی چلا دی۔ جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم پوجا کا مبینہ طور پر پیچھا کرتا تھا اور اکثر اس سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے لڑکی نے اس کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ یہ معاملہ ابھی تک عدالت میں زیر سماعت ہے۔ دریں اثناء ملزم نے گزشتہ روز لڑکی کو قتل کر دن دھاڑے کئے گئے اس قتل کے بعد اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کی حفاظت بھی نہیں کر سکی۔ اس واقعہ کے بہانے کانگریس نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے ہیں۔

Related Articles