بنگال میں انسانی حقوق کی پامالی تشویشناک: دھنکھڑ

کولکاتا، دسمبر۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے جمعہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کو نشانہ بنایا اور ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹویٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے لکھا، ’ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔ یہاں صرف حکمراں کا چلتا ہے، قانون کا نہیں۔ انسانی حقوق کی کمیشن کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے‘۔مسٹر دھنکھڑ نے آئی اے ایس اسوسی ایشن، آئی پی ایس ایسوسی ایشن، مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس کو ٹیگ کیا اور ان سب کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بنرجی کی حکمرانی آئین اور قانون سے بالاتر ہے۔گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس کو بتایا گیا کہ آپ قانون سے بالاتر نہیں ہیں، لیکن قانون آپ سے اوپر ہے۔

 

Related Articles