دوارے راشن اسکیم بہر صورت نافذ کیا جائے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ,نومبر۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں کہا کہ ریاستی حکومت جب بھی کوئی ترقیاتی اقدامات اٹھاتی ہے عدالت کے ذریعہ اس پر روک لگانے کی کوشش شروع کردی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم گھروں تک راشن پہنچانے کا پروگرام شروع کرتے ہیں تو وہ عدالت میں چلے جاتے ہیں۔سارا روپیہ عدالت میں کیس لڑنے میں خرچ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے اپیل کی جلد سے جلد اس معاملات کو نمٹایا جائے۔اسمبلی میں متعدد سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت میں بھرتی کے اختیارات کے ہیں لیکن عدالت میں متعدد اپیلیں دائر ہونے کی وجہ سے بار بار یہ عمل روک جانا افسوس ناک ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ دوارے راشن اسکیم کیلئے 480 کروڑ روپے کی مراعات دی گئی ہیں۔ ہر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے نفاذ کیلئے میں ہر ممکن کوشش کروں گی۔ حکومت کسی کی طاقت کے سامنے نہیں جھکے گی۔ جہاں تک جانا ہے میں جاؤں گا۔ میں دروازے پر راشن دوں گی۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ہمیں فرضی راشن کارڈ سے نجات ملی۔ ہم نے تقریباً 62 لاکھ کارڈ سے چھٹکارا حاصل کیا۔ ہم نے 62 لاکھ 64 ہزار راشن بچایا۔ وہ کہاں گئے؟ میں زیادہ نہیں کہوں گی۔ اشارہ کرنا کافی ہے۔

Related Articles