وزیر اعلی ایکناتھ شندئے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا

ممبئی، جولائی۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج بروز جمعرات کو باضابطہ طور پر ممبئی میں ریاستی صدر دفتر منترالیہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ چارج سنبھالنے سے قبل وزیراعلیٰ کے دفتر میں ایک پوجا کا انعقاد کیا گیا تھا اس میں شرکت کے بعد وہ پہلی مرتبہ وزارت میں اپنے چیمبر میں داخل ہوئے،اس موقع پر نائب وزیراعلی دیوندر فڑنویس بھی موجود تھے وزیر اعلی کے چیمبر میں شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے اور شندے کے سرپرست آنند دیگھے کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی گئ ہے-

 

Related Articles