خوشی ہوتی ہے جب پاکستانی ٹیم مجھے غلط ثابت کرتی ہے: شعیب اختر

کراچی،نومبر۔پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی بیٹرز کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے جب پاکستانی کھلاڑی مجھے اپنی پرفارمنس سے غلط ثابت کرتے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پروٹیز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔گرین شرٹس کی جانب سے شاداب خان، افتخار احمد اور محمد حارث نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بڑا ٹوٹل سجانے میں اہم کردار ادا کیا۔محمد حارث کی شاندار بیٹنگ پر بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون اور نامور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کی تعریف کی۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم نے کیا شاندار کم بیک گیا، ویلڈن پاکستان کرکٹ ٹیم، جو ٹیمیں جنوبی افریقا کے خلاف کچھ نہ کر سکیں پاکستان نے کر دکھایا۔شعیب اختر کا کہنا تھا میری دعا ہے کہ میری پیشگوئی غلط ثابت ہو اور پاکستان کسی طرح سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائے، پروٹیز کو انہوں نے بہت پھینٹا لگایا، شاداب اور افتخار نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کر کے دکھایا، حارث کہاں تھا بھائی، پہلے کیوں نہیں کھلایا اسے، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اچھا ٹوٹل سجایا۔سابق فاسٹ بولر نے جنوبی افریقی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کیا کر رہے ہیں، کیچکنگ پریکٹس انہیں کروا رہے ہیں لیکن ہو کیچ نہیں پکڑ رہے۔

 

Related Articles