خاتون کا 10 سال قبل گْم ہوجانے والا آئی فون کیسے اور کہاں سے ملا؟

میری لینڈ ۔مارچ۔امریکا میں 10 سال قبل خاتون کا گْم ہوجانے والے آئی فون کا معمہ بالآخر حل ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی بیکی بیکمین کا آئی فون 2012 میں گھر سے اچانک گْم ہوگیا تھا۔انہوں نے کافی ڈھونڈا لیکن موبائل نہیں ملا آخر کار بیکن نے نیا فون لیا۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کے دمآغ میں یہی خیال تھا کہ آخر فون کہاں گیا؟ حالانکہ وہ نہ تو گھر سے باہر نکلیں اور نہ ہی وہ نشے میں تھیں کہ موبائل رکھ کر بھول گئیں۔تاہم بیکی بیکمین کے 10 سال قبل گْم ہوجانے والے موبائل فون کا معمہ اس وقت حل ہوا جب کچھ دن قبل ان کے شوہر کو ٹوائلٹ میں فلش کرتے وقت کچھ عجیب آواز سنائی دی۔رپورٹس کے مطابق میاں بیوی دونوں نے یہ سمجھا کہ ٹوائلٹ کے پرانے ہونے کی وجہ سے اس میں کچھ پھنس گیا ہے اس لیے آواز آرہی ہے لیکن کچھ وقت کے بعد شوہر نے ٹوائلٹ میں پھنسی چیز نکالنے کا فیصلہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب ٹوائلٹ میں سے پھنسی ہوئی چیز باہر نکالی تو بیکی اور ان کے شوہر حیران رہ گئے کہ ٹوائلٹ میں پھنسی ہوئی چیز کچھ اور نہیں بلکہ 10 سال قبل گْم ہوجانے والا آئی فون تھا۔اطلاعات کے مطابق آئی فون کا پچھلا حصہ کھلا ہوا تھا تاہم 10 سال ٹوائلٹ کے اندر رہنے کے بعد اس کی حالت اچھی تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موبائل ٹوائلٹ میں کیسے گرا۔

Related Articles