معروف برطانوی گلوکاروں کا شین وارن کو خراجِ عقیدت

لندن،اپریل۔معروف برطانوی گلوکاروں، ایلٹن جان اور ایڈ شیران کا آسٹریلوی کرکٹ کے لیجنڈ شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آسٹریلیا کیملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سابق لیگ اسپنر شین وارن کویاد میں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا جوکہ رواں ماہ کے آغاز میں 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سیانتقال کر گئے ہیں۔اس موقع پر معروف ویڈیو لنک پر برطانوی گلوکاروں سر ایلٹن جان اور ایڈ شیران کی جانب سے شین وارن کو اپنی آواز میں خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس کے علاوہ اس موقع پر شین وارن کے چاہنے والوں نے جذباتی تقریریں بھی کیں۔شین وارن کے والد کیتھ نے کہا کہ’وہ شکر گزار ہیں کہ دنیا نے ان کے بیٹے سیاسی طرح محبت کی جیسا کہ وہ کرتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ان کیلیے بیٹے کے بغیر مستقبل کا انتظار کرنا ناقابل فہم تھا‘۔اْنہوں نیمزید کہا کہ’لیکن شین وارن نے اپنی زندگی میں اتنا سب کچھ کیا کہ کوئی دو زندگیاں ملنے پر بھی نہیں کر پاتا‘۔کیتھ نے بتایا کہ’شین خود سے کہا کرتا تھا کہ میں نے سگریٹ نوشی کی، میں نیشراب نوشی کی، اور میں نے تھوڑی سی کرکٹ کھیلی‘۔اْنہوں نے اپنے بیٹے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پیارے ساتھی، تمہاری ماں اور میں تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ’ ان کے بیٹے کو بہت جلدی دنیا سے واپس لے لیا گیا اور اس بات پر ہمارے دل بہت افسردہ ہیں‘۔ اْنہوں نے کہا کہ ’شین وارن کا اتنا پیار اور دیکھ بھال کرنے والا بیٹا ہونے اور ہمارے لییجو کچھ بھی کیا اس کے لیے شکریہ‘۔ کرکٹ کی میدانوں کے بہت سے مشہور چہرے بھی وہاں موجود تھے، جن میں شین وارن کے سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر، ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے ناصر حسین بھی شامل تھے۔ناصر حسین نے شین وارن کے بارے میں کہاکہ ’شین کا پچ پر ساتھ ہونا ایک مکمل اعزاز تھا‘۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کے آنجہانی اسپنر شین وارن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1992 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔اْنہوں نے آخری ٹیسٹ 2007 میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں شین وارن نے 145 میچز کھیلے، جن میں 708 وکٹیں اپنے نام کیں۔جبکہ ایک روزہ کیریئر میں اْنہوں نے 194 میچز کھیلے اور 293 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں اْن کی بہترین بولنگ 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں۔

 

Related Articles