حفیظ اور ویوین رچرڈز میں گولف میچ

لاہور،اکتوبر۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ لاہور میں گولف سے لطف اندوز ہوئے۔حفیظ اور ویوین رچرڈز نے مقامی کلب میں گولف کھیلی اور اس دوران دونوں نے سیلفیاں بھی لیں۔سوشل میڈیا پر ویوین رچرڈز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے محمد حفیظ نیٹوئٹ کی کہ ویوین رچرڈز کی شاندار کمپنی کا مزہ آیا، خوشگوار موسم میں گولف کا راؤنڈ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔ ویوین رچرڈز پاکستان جونیئر لیگ میں گوادر شارکس کے مینٹور ہیں جب کہ پی جے ایل کے لیے آنے والے ڈیرن سیمی اور ڈومینک کورک نے بھی اس سے قبل گولف کھیل چکے ہیں۔

Related Articles