حجاب پر پابندی کیخلاف سماعت کرنیوالے جج پر تنقید کرنا اداکار کو مہنگا پڑ گیا

بنگلورو،فروری۔ بھارتی پولیس نے حجاب پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے والے جج پر تنقید کرنے والے اداکار کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی فلموں کے اداکار چیتن کمار کو بنگلورو پولیس نے لوگوں کو اشتعال دلانے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔چیتن کمار نیگزشتہ دنوں ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں حجاب پابندی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس کرشنا ڈکشٹ کی شمولیت پر سوال اٹھایا تھا۔چیتن کمارن نے اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’2 سال قبل کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے یہ ٹوئٹ کی تھی، اس فیصلے میں جسٹس کرشنا نے ریپ کیس کے حوالے سے انتہائی متنازع بیان دیا تھا اور اب وہی جج اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں‘۔اداکار نے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ کیا جسٹس کرشنا کو اس حوالے سے وضاحت نہیں دینی چاہیے؟۔خیال رہے کہ کرناٹک میں اسکولوں اور بعض کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے خلاف درخواست پر سماعت کرناٹک ہائیکورٹ 10 روز سے مسلسل سماعت جاری ہے۔بھارت میں حجاب پر پابندی کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے خلاف ہندوانتہاپسند باقاعدہ مہم چلارہے ہیں جبکہ گزشتہ روز حجاب کے حق میں درخواست دائر کرنے والی طالبہ شفاء کے بھائی اور والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles