شاہ رخ خان نے شوٹنگ پر واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھیں؟

ممبئی نومبر۔ممبئی کروز منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اپنے بیٹے آریان خان کے تحفظ کے لیے کافی پریشان نظر آرہے ہیں اور اس حوالے سے اْنہوں نے اپنی فلموں کی دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے ہدایتکاروں کے سامنے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’شاہ رخ خان نے ایک بڑے شیڈول کے بجائے بھارت سے باہر فلموں کے شیڈول کو چھوٹے حصوں میں رکھنے کی شرط رکھی ہے۔‘شاہ رخ خان نے ہدایتکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ شوٹنگ کی منصوبہ بندی اس طرح کریں کہ دوسرے فنکاروں کے ساتھ حصہ ان کے دور رہتے ہوئے بھی شوٹ کیا جا سکے تاکہ وہ شوٹنگ کے دوران بھی ہر وقت اپنے خاندان کے ساتھ رہ سکیں۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان حالیہ واقعے کے بعد آریان اور ان کے خاندان کے لیے بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں لہٰذا اْنہوں نے شوٹنگ کے دوران بھی اپنے اہلخانہ کو اپنے ساتھ رکھنے کے بارے میں سوچا ہے۔‘میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان آریان کے لیے ایک باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں جو روی سنگھ کی طرح ہر وقت اس کی حفاظت کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

 

Related Articles