جیف وان تسمانیہ سے وابستگی پر آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے
ہوبارٹ (آسٹریلیا)، اپریل۔آسٹریلیائی مرد کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جیف وان نے ریاست تسمانیہ کی کوچنگ کے لیے قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ خبر اینڈریو میکڈونلڈ کے آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد سامنے آئی ہے۔وان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ ’’میں یہ جان کر بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ یہ سب کیسے ہوا۔ میں پورے پروگرام میں شامل رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں نے تسمانین ٹائیگرز ٹیم اور مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی ذاتی ترقی میں مدد کے لیے اپنی کوچنگ اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا جاری رکھا ہے۔ میں اس موقع کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ تسمانیہ کا اپنی واپسی کے بارے میں کھلے دل سے بے حد مشکور ہوں، اس لیے میں کرکٹ تسمانیہ میں شامل ہونے اور تسمانیہ ٹائیگرز ٹیم کے سمت کو بنائے رکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔واضح رہے وان کو جولائی 2021 میں مائیکل ڈی وینوٹو کے ساتھ آسٹریلیا کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور وہ ٹیم کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فتوحات کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز اور پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت کا حصہ تھے۔