جوکووچ سیمی فائنل میں، تاریخ رقم کرنے کے قریب

نیویارک، ستمبر,عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ بدھ کی رات یہاں مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے ماتیو بیریٹینی کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ . ٹاپ سیڈ جوکووچ نے بیریٹینی کو شکست دینے سے پہلے سست آغاز کیا۔ پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے انہوں نے بیریٹینی کو 6-2، 6-2، 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ اس کے ساتھ وہ تاریخ رقم کرنےکے بے حد پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب اس کیلنڈر سال میں چار گرینڈ سلیم خطاب جیتنے سے صرف دو جیت دور ہیں جوایک ایسی حصولیابی ہے جو مینز ٹینس میں نصف صدی سے زیادہ عرصے تک کسی نے حاصل نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے 1969 کے سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد 34 سالہ جوکووچ نے کہا ، ’’پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میں نے اسے بھلاتے ہوئے واپسی کی۔ میں نے دوسرے سیٹ کے آغاز ہی سے دباو بناناشروع کردیا تھا۔ میں اپنے ٹینس کو ایک مختلف سطح پر رکھا۔ یقینی طور پریہ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میرے بہترین تین سیٹ ہیں۔ یہ ایک زبردست میچ تھا۔ کورٹ اورکورٹ کے باہر بہت توانائی ہے۔ ماتیو ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور ایک طے شدہ ٹاپ 10 کھلاڑی ہیں۔ جب بھی ہم ایک دوسرے کے سامنے ہوتے ہیں تویہ ہمیشہ ایک قریبی لڑائی ہوتی ہے۔ آج کی رات کچھ مختلف نہیں تھا۔ جوکووچ کا مقابلہ سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔ زویریو نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے لائیڈ ہیرس کو 7-6 (6) 6-3 6-4 سے شکست دے کر آخری چار میں رسائی حاصل کی۔ زویریو کوجوکووچ کی مہم میں ممکنہ خطرے کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ خواتین کے سیکشن میں برطانیہ کی ایما رادوکانو اور یونان کی ماریا سکّاری نےسیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ رادوکانو نے سوئٹزرلینڈ کی 11 ویں سیڈ بیلنڈا بینسچ کو 82منٹ میں 6-3، 6-4 اور 17 ویں سیڈ سکاری نے چوتھی سیڈ کیرولینا پلسکووا کو ایک گھنٹے 22 منٹ میں 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں رادوکانو اور سکاری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل دوسری سیڈ بیلاروس کی آریانا سبالینکا اور کناڈاکی لیلا فرنانڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیلا نے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو 6-3، 3-6 ، 7-6 اور سبالینکا نے آٹھویں سیڈ چیک جمہوریہ کی باربورا کرجیکووا کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

Related Articles