جدید اسٹیڈیمز، اسمارٹ بال، کولنگ سسٹم سے کھلاڑی اور تماشائی حیران

دوحا ،نومبر۔ فٹبال کے عالمی مقابلے میں بہت کچھ پہلی بار دکھائی دے رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی ، منفرد گیند اور حیرت انگیز بسوں نے قطر ا?نے والے تماشائیوں اور کھلاڑیوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ورلڈکپ میں زیر استعمال الرحلہ نامی گیند کو اسمارٹ بال قرار دیا گیا ہے، اس میں ایک سنسر نصب ہے۔ جو فی سیکنڈ 500 بار بال ڈیٹا ویڈیو ا?پریٹر روم کو بھیجتا ہے جس سے ا?ف سائیڈ کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔ بال میں ری چارج ایبل بیٹری موجود ہے اور سنگل چارج پر 6 گھنٹے تک اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرم موسم کے توڑ اور کھلاڑیوں، ا?فیشلز اور مداحوں کو ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے کھلاڑیوں، کیلئے کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے قطر یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیڈیمز میں ایسے کولنگ سسٹمز کو نصب کیا گیا ہے جو باہری ہوا کو ٹھنڈا کرکے اسٹینڈز اور پچ تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ اسٹیڈیمز کے اردگرد سولر پینلز سے لیس ونڈ ٹربیون نصب کیے گئے ہیں جو مداحوں کو چھاو?ں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یو ایس بی چارجنگ ڈوکس اور وائی فائی جیسی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ اسٹیڈیمز میں ٹوائلٹس اسمارٹ فیچرز سے لیس ہیں تاکہ ہر ممکن حد تک پانی کو بچایا جاسکے۔ گول لائن ٹیکنالوجی بنیادی طور اے ا?ئی سسٹم پر مبنی ہے جو میچ ا?فیشلز کو فوری طور پر درست فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے یہ ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کی ٹانگوں کو ٹریک کرکے یہ تعین کرتی ہے کہ وہ ا?ف سائیڈ پوزیشن پر تو نہیں اور پھر ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کو الرٹ بھیجتی ہے۔ اسٹیڈیمز کی چھتوں میں اس مقصد کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے قطر نے 741 ماحول دوست الیکٹرک بسیں خریدی ہیں۔

Related Articles