ثانیہ مرزا انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر
نیویارک، اگست۔ ہندوستان کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کہنی کی چوٹ کی وجہ سے سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن 2022 سے باہر ہوگئیں۔ثانیہ نے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے، دو ہفتے قبل کناڈا میں کھیلتے ہوئے مجھے کہنی میں چوٹ آئی تھی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ چوٹ کتنی سنگین ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ روز سامنے آنے والی جانچ رپورٹ کے مطابق میری ایک رگ (پٹھوں اور ہڈی کو جوڑنے والا گوشت-ریشہ) پھٹ گئی ہے۔”ثانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یو ایس اوپن 2022 ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور اس کے بعد وہ ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی، لیکن اس چوٹ کے بعد ان کا ریٹائرمنٹ پلان تبدیل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا، "میں کچھ ہفتوں کے لیے کورٹ سے باہر رہوں گی اور میں نے یو ایس اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ مثالی نہیں ہے اور یہ بہت غلط وقت پر ہوا ہے۔ اس نے میرے ریٹائرمنٹ کے منصوبے کو بھی بدل دیا ہے، لیکن میں آپ سب کو مطلع کرتی رہوں گی۔”