آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی

میلبورن، دسمبر۔آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ 17 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے پروٹیاز کو اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔آسٹریلیا نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پروٹیز کو شکست دے کر جنوبی افریقہ کی امیدوں پر پانی پھیر کر اگلے سال ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ آسٹریلیائی اسپنر نیتھن لیون نے 58 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے چوتھے دن جمعرات کو یہاں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 182 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا اب 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں حریف ٹیم کا صفایا کرنے کی کوشش کرے گا۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 385 رن سے پیچھے رہنے کے بعد دوسری اننگز میں بھی اچھا کھیل نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 204 رن پر سمٹ ہو گئی۔ صرف ٹیمبا باوما نے آسٹریلیائی گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سب سے زیادہ 65 رن بنائے۔خیال ر ہے کہ آسٹریلیا نے 2005-06 کے بعد پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز جیتی ہے۔اس دوران جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ سیریز جیت لی تھیں۔ جنوبی افریقہ نے صبح کے سیشن میں ایک وکٹ پر 15 رن بنائے اور تین وکٹیں گنوا دیں۔ انگلی کی چوٹ سے صحت یاب ہو کر واپسی کررہے مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کو صبح کی پہلی کامیابی اس وقت دلائی جب سریل ایروی (21) کو تیز یارکر کے ساتھ ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جس سے اسکور دو وکٹوں پر 47 رن ہو گیا۔ 10 رن کے بعد تیز گیند باز اسکاٹ بولینڈ نے تھیونس ڈی بروئن (28) کو دوسری سلپ میں کیچ کرایا جبکہ کھایا جونڈو (ایک) رن آؤٹ ہونے کی بعد جنوبی افریقہ کا اسکورچار وکٹوں پر 65 رن ہوگیا۔بووما اور کائل ویرین (33) نے پانچویں وکٹ کے لیے 63 رن جوڑے۔ بولانڈ (49 رن پر 2 وکٹیں) نے لنچ کے بعد چوتھے اوور میں ویرن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے مارکو جانسن (پانچ) کو لیون نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ باوما نے کیشو مہاراج کو 13 رن پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے لیون پر سلوگ شاٹ کھیلا اور مڈ آن پر ایک آسان کیچ دیا۔ لیون نے اس کے بعد اپنی تیسری وکٹ کاگیسو ربادا (تین) کی صورت میں حاصل کی۔ اینریچ نورکیا (8 ناٹ آؤٹ) اور لونگی نگیڈی (19) نے آخری وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے اور جنوبی افریقہ کو 200 رن کے ہندسے سے آگے لے گئے۔ آسٹریلیا نے میڈیم فاسٹ بولر کیمرون گرین کی پانچ وکٹوں کی مدد سے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 189 رن پر آؤٹ کر دیا تھا۔ آسٹریلیا نے جواب میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 200 اور ایلکس کیری کے 111 رن کی مدد سے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 575 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت سے 12 پوائنٹس ملے۔ اسے عرصے کے 14 میچوں سے 132 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ آسٹریلیا کی اس جیت کے بعد ان کی جیت کا تناسب بڑھ کر 78.57 فیصد ہو گیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا اگلے سال اوول میں اپنی پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ اس عرصے میں ابھی پانچ ٹیسٹ ہونے باقی ہیں، جن میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور چار ہندوستان کے خلاف فروری اور مارچ کے دوران فائنلسٹ کے نام سے پہلے ہونے ہیں۔ ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر مسلسل دوسری مایوس کن کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے دنیا کے ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔میلبورن میں پروٹیاز کی کوششوں کے بعد ہندستان 58.93 کے جیت کے فیصد کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 53.33 کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 50 کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Related Articles