ثاقب سمیت پانچ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو تمام فارمیٹس کا سینٹرل کنٹریکٹ ملا

ڈھاکہ، مارچ ۔آل راؤنڈرثاقب الحسن بنگلہ دیش کے ان پانچ مرد کرکٹروں میں شامل ہیں، جنہیں اس سال تینوں فارمیٹس کے لیے بی سی بی کے ذریعہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیاہے۔ اس سال اب تک چارٹیسٹ کے لئے ثاقب کی عدم دستیابی کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ثاقب نے بی سی بی سے کچھ دنوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے بریک مانگا تھا۔ ثاقب جنوری میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ان کی جسمانی اور ذہنی حالت انہیں اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بعد میں بی سی بی نے انہیں 30 اپریل تک تمام بین الاقوامی کرکٹ میچوں سے آرام دے دیا۔ بدھ کو، بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے کہا کہ ثاقب نومبر کے وسط تک انہیں ٹیسٹ سے دور رکھنے کی اپنی ابتدائی درخواست سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ تاہم، جمعرات کو کئے گئے اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ بی سی بی اس سال کے باقی ٹیسٹ میچوں کے لیے ثاقب کے دستیاب ہونے کی توقع کر رہا تھا۔ ثاقب کے علاوہ بی سی بی نے تمام فارمیٹس کے معاہدوں کے لئے مشفق الرحیم، لٹن داس، تسکین احمد اورشریف الاسلام کے ساتھ جاری رکھاہے، جیسا کی انہوں نے 2021 میں کیاتھا۔ محمودالحسن جائے اوریاسر علی، ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے معاہدے پر رکھاگیا ہے۔ جبکہ بی سی بی نے محمد سیف الدین، سومیا سرکار، سیف حسن، ابوزائد اورشمیم حسین کو اس بار کنٹریکٹ نہیں دیاگیا ہے۔ گزشتہ سال کے معاہدوں کے جیسے ہی تمیم اقبال اورمہدی حسن معراج کو ٹیسٹ اورون ڈے کنٹریکٹ سونپا گیا ہے۔ محموداللہ جنہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ لے لیاہے، اور مستفیض الرحمن کو ایک روزہ اورٹی 20 کنٹریکٹ دیاگیا ہے۔ حالانکہ بی سی بی نے ہرایک فارمیٹ کے لئے ماہانہ تنخواہ یا میچ فیس کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Related Articles