تیسری بار سعودی عرب میں فارمولا 1 ریس کا آغاز

ریاض،مارچ۔آج جمعۃ المبارک سے سعودی عرب میں فارمولہ 1 ریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ایونٹ 17 سے 19 مارچ کے دوران جدہ کارنیش سرکٹ میں تیسری بار منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی تفریحی مقابلہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ سعودی عرب میں وڑن 2030 کیاہداف کے مطابق مملکت میں رنگا رنگ تفریحی سرگرمیاں، پروگرامات اور بین الاقوامی مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن نے بتایا ہے کہ اس نے جدہ کارنیش سرکٹ میں مزید اضافی تبدیلیاں کی ہیں، جو کہ دنیا کا تیز ترین اسٹریٹ سرکٹ ہے، جس کا مقصد سرکٹ کے مخصوص حصوں میں ڈرائیوروں کی بصارت کی لائنوں کو مزید بہتر بنانا اور سرکٹ کو نئی شکل دینا ہے۔ان تبدیلیوں میں سب سے نمایاں موڑ (3، 14، 19، 20 اور 21) میں اسپیڈ بمپس کا اضافہ ہے۔ اس نوعیت کے اسپیڈ بمپس ہائی ویز پر استعمال ہوتے ہیں اور انہیں سڑکوں پر چپکایا جاتا ہے۔اس سے ڈرائیور کو باہر نکلنے کے لیے خبردار کیا جا سکتا ہے۔ فارمولا ون کی اصطلاحات کے مطابق یہ تبدیلی کار کو مؤثر طریقے سے وائبریٹ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں کرشن ختم ہو جاتا ہے اور گاڑی کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔
بمپس میں تبدیلیاں:موڑ نمبر 4، 8، 10، 11، 17 اور 23 میں سٹیل کے بمپس کی جگہ لیٹرل فرینجز کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ ڈرائیور کی نظر اور مرئیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔موڑ نمبر14 اور 20 نے دائیں اور بائیں جانب باڑ کی دیوار میں بالترتیب، ٹرن 14 کے لیے 7.5 میٹر اور ٹرن 20 کے لیے 5 میٹر کی تبدیلی کی گئی ہے۔ ان میں اسپیڈ بمپس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سفید لائن اور حفاظتی دیوار کے درمیان توسیع کی گئی ہے۔حفاظتی دیوار کو موڑ 8 اور 10 میں بھی تبدیل کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو سامنے والے موڑ کے لیے ایک واضح میدان فراہم کیا جا سکے اور موڑ 22 اور 23 کو S شکل میں تبدیل کیا گیا۔

Related Articles