بہترین اننگز، پہلی ہی گیند سے جیت کے لیے گئے، رائیلی روسو

راولپنڈی،مارچ۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھیکہ ہم یہ اسکور بنالیں۔ ہم نے یہی پلان کیا کہ اس گراؤنڈ پر بڑے اوورز میں یہ اسکور بن سکتا ہے۔ پولارڈ اور رائیلی کی بیٹنگ نے سب کچھ آسان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پلاننگ میں غلطیاں کیں۔ ہم نے درمیان میں روک لیا تھا لیکن پھر پلان سے ہٹ گئے۔ رضوان نے کہا کہ انور علی ایسی صورتحال میں میچ فنش کررہا ہے۔245 رنز بنانا بڑی کامیابی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹاپ ٹو میں فنش کریں اور کوئٹہ کو ہرائیں۔ روسو ، پولارڈ اور انور علی نے شاندار بیٹنگ کی۔ پلیئر آف دی میچ رائیلی روسو نے کہا کہ ہم پہلی گیند سے جیت کے لئے گئے۔ روسونے کہا پہلی گیند سے ہدف کا تعاقب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خراب بولنگ اور کچھ خوش قسمت شاٹس نے ہمیں فتح دلائی اور پریشر میں جیت کے لئے جاتے ہوئے یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔ ٹام کوہلر نے کہا کہ دو لگاتار میچوں میں240 رنز بنوا دینا مایوس کن ہے لیکن دو زبردست اننگز کی وجہ سے ہارے۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں کے مشکل کرکٹ ہے خاص طور پر پلان پر عمل کرنا آسان نہیں ہے۔

Related Articles