بھتہ وصولی کیس، ملزم کا شردھا کپور اور شلپا شیٹی سے رابطوں کا انکشاف

نئی دہلی،دسمبر۔تہاڑ جیل سے 200 کروڑ روپیکی وصولی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ سکیش چندر شیکھر نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی، شردھا کپور، فلم اداکار ہرمن بابیزا جیسے بڑے ناموں کا ذکر کیا ہے۔ سکیش چندر شیکھر کے حوالے سے ای ڈی کی چارج شیٹ میں مسلسل حیران کن انکشافات سامنے آرہے ہیں۔سکیش چندر شیکھر نے ای ڈی کی تفتیش میں بتایا کہ وہ بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور کو2015 سے جانتا ہے، ساتھ ہی اس نے این سی بی معاملے میں شردھا کپور کی مدد کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ مہا ٹھگ سکیش نے اپنے بیان میں ای ڈی کو بتایا کہ وہ شلپا شیٹی کے بھی رابطے میں تھا۔نازیبا فلم معاملے میں پھنسے راج کندرا کو قانونی مدد کا بھی وعدہ کیا تھا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرمن بابیزا کو بھی اچھی طرح جانتا ہے اور کارتک آریان کے ساتھ کیپٹن نام کی فلم کو پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ جیکلین فرننڈیس کی سکیش سے بات کرانے کے لئے پنکی ایرانی کو کروڑوں روپئے ملے ہیں۔ سکیش نے بھی وزارت داخلہ کے ایک بڑے افسر کے طور پر خود کا تعارف کیا۔ جیکلین فرننڈیس کے میک اپ آرٹسٹ شان کو فون کرکے بات کروانے کے لئے کہا تھا۔ پنکی ایرانی فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو سکیش چندرشیکھر منی لانڈرنگ تفتیش کے دوران جیکلین فرننڈیس اور بولی وڈ میں اسکرپٹس رائٹر ادھیتا کالا کے درمیان بات چیت کے کچھ ثبوت ہاتھ لگے تھے۔ کہانی فلم کی رائٹر ادھیتا کالا اور اداکار جیکلین کے درمیان یہ بات چیت واٹس اپ پر ہوئی تھی، جس کی چیٹس تفصیلات ای ڈی کے ہاتھ لگ چکی ہے، جو ای ڈی چارج شیٹ کا حصہ بھی ہے۔

 

Related Articles