بھارتی ادکارہ سوہا علی خان کی والدہ کے ہمراہ والد کی قبر پر حاضری

ممبئی،ستمبر۔بھارتی ادکارہ سوہا علی خان نے والد منصور علی خان پٹودی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی تصویر شیئر کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہا اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بیٹی عنایا کے ہمراہ موجود ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار سیف علی خان کے والد نواب منصور علی خان پٹودی 22 ستمبر 2011 کو انتقال کرگئے تھے۔ ان کی آج دسویں برسی کے موقع پر سوہا علی خان والدہ اور بیٹی کے ہمراہ ان کی قبر پر آئیں، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles