پاکستانی کوک سٹوڈیو کا معروف گانا بھارتی رقاصہ نورا فتیحی کے دل کو بھی چھو گیا، گانے پرویڈیو بنا کر شیئر کر دی

ممبئی،جون۔پاکستانی کوک سٹوڈیو کے فینز بھارت سمیت دنیا بھر میں ہیں جو اکثر اوقات اپنی پسندیدگی کا مختلف فورمز پر اظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ بالی ووڈ گلوکاروں سمیت سٹارز بھی اس کے مداحوں میں شامل ہیں اور اس فہرست میں اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے سیزن 14 کے معروف گانے ’’ پسوڑی‘‘ کو اپنی شارٹ ویڈیو میں استعمال کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نیگانے کے بول بھی کیپشن میں شیئر کیئے۔تفصیلات کے مطابق انسٹام گرام پر اداکارہ نورا فتیحی نے سفید رنگ کی دلکش ساڑھی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بیک گراونڈ پر پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا معروف گانا ’’ پسوڑی ‘‘ لگایا ہے جسے نوجوان سنگر علی سیٹھی اور شائے گل نے اپنی میٹھی آواز میں گایا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رقاصہ نورا فتیحی وینیٹی وین سے باہر آتی ہیں اور چلتے ہوئے میڈیا کے سامنے آ کر تصاویر کیلئے پوز دیتی ہیں۔یہ گانا ریلیز ہونے کے فوری بعد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو ا اور یہاں تک کہ بھارت میں بھی اسے بے حد پسند کیا گیا ، کوک سٹوڈیو کے اس سیزن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر گانے کی منفرد ویڈیو نے مداحوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔ جس کے باعث بھارتی ناقد بھی کوک سٹوڈیو کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں کوک اسٹوڈیو، سیزن 14 کے گانے پسوڑی کو 191.7 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 3.8 ملین افراد نے اس گانے کو پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں۔یہ گانا نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈشخصیات کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

Related Articles