بھارتی اداکار کیلئے لڑکیاں آپس میں لڑپڑیں، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی

نئی دہلی،اپریل۔بھارت سے ایک اداکار کے لیے باہم گتھم گتھا ہونے والی لڑکیوں کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق دونوں لڑکیاں تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار رام چرن کی مداح تھیں، اسی معاملے پر دونوں میں تلخی ہوئی اور انہوں نے ایک دوسری کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔اس موقع پر درجنوں طالب علم ان کے اردگرد موجود تھے۔ کچھ دیر تو سب لوگ دیکھتے رہے مگر پھر کچھ لڑکوں نے آ کر بیچ بچآ کرایا۔لڑکیوں کی لڑائی کی ویڈیو ٹوئٹر اکآنٹ @gharkekaleshhپر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو پر کمنٹس میں ایک صارف نے پوچھا ہے کہ ’’میں صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ ان میں سے کون جیتی؟‘‘ وجے سرادھی نامی ایک صارف نے بتایا کہ ’’یہ فیک ویڈیو ہے۔ دراصل یہ واقعہ 2021ء میں انکاپلی میں پیش آیا تھا اور اس کا تعلق رام چرن یا کسی اور لڑکے سے نہیں تھا بلکہ لڑکیاں کسی اور احمقانہ بات پر لڑ پڑی تھیں۔‘‘

 

Related Articles