عامر خان کی فلم’لال سنگھ چڈا‘ نے بھارت میں ناکامی کے بعد بین الاقوامی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ ریلیز سے پہلے ہی کئی تنازعات کی زد میں آئی اور اس کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ سوشل میڈیا پر چلتے رہے۔ ریلیزکے بعد یہ فلم بھارت میں مداحوں کو زیادہ متاثر نہ کر سکی تاہم بین الاقوامی سطح پر اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈقائم کیے۔ اس فلم میں عامر خان کے مصنوعی پنجابی لہجے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس معاملے میں اب عامر خان کی طرف سے وضاحت سامنے آ گئی ہے۔نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ ’’ہم اس فلم میں کلی طور پر پنجابی نہیں بول سکتے تھے کیونکہ اس طرح باقی لوگ اسے سمجھ نہیں پاتے۔ چنانچہ مجبوری میں پنجابی لہجے میں ہندی بولنی پڑی۔‘‘عامر خان بتاتے ہیں کہ ’’ہم نے لال سنگھ چڈا کے لہجے پر 8ماہ کام کیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق عامر خان کی سابق اہلیہ اور فلم کی معاون پروڈیوسر کرن رآ نے سکرپٹ میں پنجابی الفاظ کم سے کم کروائے۔ وہ فلم میں شامل ہر ایک شخص ، بالخصوص عامر خان کوبار بار کہتیں کہ یہ ہندی فلم ہے، پنجابی نہیں۔ اتنی زیادہ پنجابی شامل کرنے سے لوگ سمجھ نہیں پائیں گے، چنانچہ فلم میں پنجابی کے فقرے حتی الامکان کم ہونے چاہئیں۔‘‘

Related Articles