بھارتی اداکارہ کا دانتوں کی غلط سرجری سے چہرہ بگڑ گیا

ممبئی،جون۔ بھارت کی معروف اداکارہ سْواتی ستیش کے دانتوں کی غلط سرجری سے ان کا چہرہ بری طرح پھول گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سواتی ’روٹ کینل‘ سرجری کرانے ڈینٹل کلینک گئیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دانتوں کی سرجری غلط انداز میں کس جس سے ان کے مسوڑے اور چہرے پر سوجن آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرجری کی وجہ سے اداکارہ کے ہونٹ بھی پھول کر لٹک گئے ہیں۔ سوتی ستیش کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں ہوا۔اس واقعے کی وجہ سے اداکارہ کئی دنوں سے گھر سے باہر نہیں نکل رہی ہیں اور ان کے پروجیکٹس کی شوٹنگ بھی متاثر ہے جبکہ سواتی ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کررہی ہیں۔

Related Articles