بگ بیش لیگ نے افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم کردیا
سڈنی،دسمبر۔آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی حمایت پر سڈنی تھنڈرز نے فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سڈنی تھنڈرز نے گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کو رپورٹ کیا تھا، واقعے کو تحقیقات کے لیے انٹیگریٹی یونٹ کو بھیجا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمشنر کی تحقیقات اور سماعت کے بعد سڈنی تھنڈرز نے کرکٹر کا معاہدہ ختم کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق معاملے کی تفصیلات خفیہ ہیں اور مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔