بچے کے 100 سبسکرائبرز مکمل ہونے پر دوستوں کیجانب سے منفرد تحفہ

ممبئی،اگست۔ایک بچے کے یوٹیوب پر 100 سبسکرائبرز مکمل ہونے پر دوستوں نے ایسا منفرد تحفہ دیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔آج کے ڈیجیٹل دور میں ہرکوئی یوٹیوب پر ویڈیوز بنا کر لاکھوں سبسکرائبرز حاصل کر کے پیسے کمانا چاہتا ہے پر یہ جتنا آسان لگتا ہے اتنا ہے نہیں۔بڑوں کو دیکھتے ،دیکھتے آج کل بچے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بناکر ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں۔آپ یوٹیوب پر اگر ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل کرلیتے ہیں تو یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دیا جاتا ہے ، جو کہ ایک یوٹیوبر کی پہلی کامیابی ہوتی ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹے بچے نے ہزاروں یا لاکھوں تو نہیں صرف 100 سبکسرائبرز مکمل کیے اور اس خوشی میں اس کے دوستوں نے اسے ہاتھ سے بنایا ہوا پلے بٹن تحفے میں دیا۔ ٹوئٹر پر میٹ کوول نامی شخص نے اپنے بیٹے کے یوٹیوب پر 100 سبسکرائبرز مکمل ہونے پر اس کے دوستوں کی طرف سے اسے دیے گئے تحفے کے بار ے میں بتایا۔پوسٹ میں لکھا ہوا تھا کہ ‘میرے بیٹے کے یوٹیوب پر 100 سبسکرائبرز مکمل ہونے پر اس کے دوستوں نے لکڑی کے ٹکڑے پر ہاتھ سے بنا ہوا پلے بٹن اسے تحفے میں دیا’۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلابی رنگ کے لکڑی کے ٹکڑے پر پین سے پلے بٹن بناہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ 100 سبکسرائبرز مکمل ہونے پر آپ کو یہ پیش کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو کافی پسند کیا اور بچے کی کامیابی اور اس کی دوستوں کو سہرایا۔ایک صارف نے لکھا کہ کاش مجھے بھی میرے دوستوں کی جانب سے ایسے ہی سپورٹ ملتی، میں گزشتہ 3 سال سے اکیلا ہی لڑرہا ہوں۔اس کے علاوہ کچھ صارفین نے بچے کی حوصلہ آفزائی کی اور کہا کہ ایسے ہی کام کو جاری رکھوں۔واضح رہے کہ یوٹیوبر بچے کا نام اور اس کی عمر کا بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، البتہ اس کے دوستوں کی جانب سے دیے گئے پلے بٹن پر لکھی گئی تحریر کی رائٹنگ سے معلوم ہوتا کہ بچے چھوٹی عمر کے ہیں۔

 

Related Articles