ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر نامور ہالی ووڈ شخصیات کا ردِ عمل

نیویارک،اپریل۔ہالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔کچھ اداکاروں نے سابق امریکی صدر کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اس گرفتاری کی کوریج کرنے پر میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ 76سالہ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں خود چل کر گئے جہاں ان پر باقاعدہ طور پر 34 فوجداری الزامات عائد کئے گئے جن میں پورن اسٹار کو خاموش رہنے کیلئے خفیہ ادائیگی بھی شامل ہے، ان کے فنگر پرٹنس بھی لئے گئے اور مبینہ طور پر تصویر بھی کھینچی گئی تاہم انہیں ہتھکڑی نہیں پہنائی گئی۔سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ،استغاثہ نے بتایا کہ سابق صدر نیسازش کے تحت 2016کے انتخابات کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا، عدالت میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ خاموش رہے۔سابق صدر 8 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ میں عدالتی کمپلیکس پہنچے جہاں انہیں پولیس نے باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔

Related Articles