بچے آپ کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کرسکتے ہیں، پریانکا چوپڑا

ممبئی ،؍اپریل۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ پریانکا نے اپنے کیریئر میں کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ نک جونس کے ساتھ شادی کے بعد پریانکا مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں پریانکا اور نک ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔ اس جوڑے نے جنوری میں سروگیسی کی مدد سے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سب نے انہیں مبارکباد دی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد پریانکا کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پہلی بار اپنی بیٹی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کیسے کرنا چاہتی ہے۔پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں للی سنگھ کی نئی کتاب کی رونمائی کے دوران اپنی بیٹی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نئے والدین ہیں اور میں ہر وقت اس کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں۔ میں یہ سوچتی رہتی ہوں کہ میں اپنی خواہشات، خوف، اپنی پرورش کو اپنے بچے پر کبھی تھوپوں گی۔ مجھے ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بچے آپ کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔ میں اس پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ اس نے میری بھی مدد کی ہے۔ میرے والدین نے مجھے کبھی جج نہیں کیا تھا اور یہ آپ کی زندگی بنانے میں بہت مدد کرتا ہے۔یاد رہیکہ حال ہی میں 12 اپریل کو پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اس تصویر میں وہ اپنی نانی، ماں مدھو چوپڑا اور دوست پریم ماتھر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر اداکارہ نے اپنی دادی کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب ان کے والدین اپنا کیرئیر بنانے میں مصروف تھے تو ان کی نانی نے ماں کی طرح ان کا خیال رکھا۔

Related Articles