انجینئرز نے ملازمت چھوڑ کر بریانی بیچنا شروع کر دی

سونی پت،مارچ۔ہم میں سے کئی پڑھے لکھے افراد 9 سے 5 کی ملازمت پر مطمئن اور خوش نظر آتے ہیں لیکن وہی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دنیا میں کچھ نیا کرنے کی دھن میں نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت سے تعلق رکھنے والے دو انجینئرز نے تنخواہ کم ہونے اور ملازمت سے ناخوش ہونے کے باعث بریانی کا اسٹال لگا لیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے دو انجیئرز روہت اور سچن نے مشترکہ طور پر سبزی کی بریانی کا کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ دونوں 9 سے 5 کی ملازمت سے خوش نہیں تھے۔ دونوں انجینئرز گزشتہ 5 سالوں سے یہ کاروبار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار اچھی آمدنی دیتا ہے۔

Related Articles