بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کے ذکر پر تقریر میں آبدیدہ ہوگئے

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور ایک پروگرام میں اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔بونی کپور لیجنڈری اداکارہ کی فلم ’انگلش ونگلش‘ کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگرام میں اظہار خیالات کررہے تھے۔تقریر کے دوران بونی کپور نے آنجہانی سری دیوی سے متعلق اپنی یادوں کو حاضرین کے سامنے بیان کیا اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی کے ایک ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

 

Related Articles