بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بابر اور ملک ڈھاکا پہنچ گئے
ڈھاکا،؍نومبر۔پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مقابلے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ، کھلاڑیوں نے آج بھی ڈھاکا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جبکہ ایک دن آرام کے بعد محمد رضوان بھی میدان میں آگئے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعے سے ہو گا۔ڈھاکا کی میر پور اکیڈمی میں موجود ٹیم پاکستان نے مسلسل دوسرے دن بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی ایک دن آرام کے بعد میدان میں آگئے اور بھرپور ٹریننگ کی۔دوسری جانب ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، دونوں ایک روز قرنطینہ اور کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد کل اسکواڈ جوائن کریں گے۔