بنڈی سنجے کی گرفتاری، بی جے پی کارکنوں کا احتجاج، کئی زیرحراست

حیدرآباد،اپریل۔تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر جنگاوں ضلع کے پالاکرتی میں پرائمری ہیلت سنٹر کے قریب احتجاج کرنے والے بی جے پی کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔بعض کارکنوں کو حراست میں بھی لیاگیا۔اس احتجاج اور گرفتاری کے موقع پر ماحول کشیدہ ہوگیا۔پی ایچ سی پالاکرتی میں بنڈی سنجے کے طبی معائنہ کی اطلاع پر زعفرانی جماعت کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ان کو منتشر کردیا۔بعض کارکنوں کو پولیس نے احتیاطی طورپر حراست میں بھی لے لیا۔ بی جے پی لیڈروں نے پولیس کے لاٹھی چارج پر برہمی کا اظہار کیا۔ بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ بنڈی سنجے کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا اور حکومت سوال کرنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈروں کو پولیس نے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون، جگتیال ضلع کے کورٹلہ، ورنگل ضلع کے وردھنا پیٹ اور نرسم پیٹ میں پہلے سے گرفتار کرلیا۔

Related Articles