طلبا کریڈٹ کارڈ میں بینک اورحکومت کے ساتھ تعاون کریں :ممتا بنرجی

کلکتہ،فروری۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج طلبا کریڈٹ کارڈر کی تقسیم کی تقریب میں تمام بینکوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور طلبا کو قرض فراہم کریں ۔ممتا بنرجی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اعلیٰ تعلیم کےلئے طلبا کریڈٹ کارڈ دینے ا علان کیا تھا۔اقتدار میں آتے ہی ممتا بنرجی نے اس اسکیم کو نافذ کردیا اور یکم جنوری کو یوم طلبا کے انعقاد کا اعلان کیا تھامگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اس سال تقریب کا انعقاد نہیں ہوسکا ۔ آج، جمعرات کو، ممتا بنرجی نے کلکتہ کے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں 5000 طلبہ کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ حوالے کیے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’یہ اسکیم تعلیم کےلئے ایک نیا افق ہے۔ پچھلے سال اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارا یہی وعدہ تھا۔ حکومت کی ضامن ہے اس لئے بینکوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ20ہزار طلبا کو پہلے ہی سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈز کے تحت قرض مل چکے ہیں ۔ اس کی مالیت 1542 کروڑ روپے ہے۔ مزید25ہزار طلبا کو قرض کےلئے کلیئرنس مل گئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو ہمیں موقع نہیں ملا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ آج کے طلباء اس کا شکار ہوں۔وزیر اعلیٰ نے بینکوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رقم جاری نہیں کریں گے تو ترقی نہیں ہوگی۔ میں باقی بینکوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس پروجیکٹ میں آئیں۔ بنگال کے لڑکے سر جھکا کر نہیں چلتے، سر اٹھا کر چلتے ہیں۔ صرف حکومت ہی آڈٹ رپورٹ مانگ سکتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ سال کے پہلے دن یوم طلبا کا انعقادکیا جائے گا۔یواین آئی۔نور

 

Related Articles