برٹنی اسپیئرز کو بھائی سے اجازت کیوں لینی پڑتی تھی؟

نیویارک،دسمبر۔امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے سابقہ بیک اپ ڈانسر نے انکشاف کیا ہے کہ کنزرویٹری شپ شروع ہونے سیپہلے بھی گلوکارہ کی زندگی ان کے بھائی کے کنٹرول میں تھی۔برٹنی اسپیئرز کے سابقہ بیک اپ ڈانسر انتھونی گارزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اس نوٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ کس کیساتھ دوستی کریں گی یا کس کے ساتھ گھومنے جائیں گی اس بات کا فیصلہ ان کے بھائی برائن اسپیئرز کرتے تھے۔انہوں نے لکھا ہے کہ’ہمیں شروع سے ہی بتایا گیا تھا کہ ہر ایک کا منشیات کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور برٹنی کے ساتھ ہماری بات چیت کو کم سے کم رکھا جائے گا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں کہا گیا تھا کہ اگر برٹنی ہم سے کوئی تفریحی منصوبے کے بارے میں پوچھے تو آپ نہیں کرسکتے یا اگر برٹنی آپ سے کہیں جانے کو کہیں تو آپ نہیں اْن کے ساتھ نہیں جاسکتے‘۔گارزا نے ایک خاص واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھاکہ’جب گلوکارہ نے عملے کو اپنی گھر پر مدعو کیا لیکن اْن بھائی نے کہا کہ یہ پلان منسوخ کر دیا گیا ہے اور برٹنی شام کو اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گی‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’اور اْن کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ اگر برٹنی ہمیں فون کریں تو ہم اْنہیں جواب نہیں دے سکتے‘۔انہوں نے لکھا کہ’ ہم وہاں نہیں گئیاور ہم نے کال کا جواب بھی نہیں دیا اور برٹنی اکیلی گھر بیٹھی رہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد گلوکارہ بہت پریشان تھیں اور انہوں نے اپنے بھائی کو عملے سے معافی مانگنے کو بھی کہا۔آخر میں گارزا نے لکھا کہ ’برٹنی نے اپنے عملے کو دوبارہ بھی مدعو کیا، اور وہ بہت ہی اچھی انسان ہیں‘۔

Related Articles